گھر کے قرنطینہ میں رہنے والے افراد کی سماجی زندگی پر ایک نظر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر کئی ممالک میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور لوگ  گھر کے قرنطینہ میں رہنے پر مجبور ہیں. اجتماعات پر پابندی ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دفاتر کے بجائے گھروں سے ہی کام کیا جارہا ہے۔

سینٹ لوئس ماڈل: نوول کورونا وائرس پر قابو پانے کا طریقہ

دنیا میں نوول کورونا پہلی عالمی وبا نہیں، چودھویں صدی میں دنیا میں طاعون پھیلی اور یہ 20 کروڑ زندگیاں چاٹ گئی تھی، 1918ء میں اسپینش انفلوئنزا نکلا اور اس نے بھی دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک تباہی پھیلا دی، انفلوائنزا سے یورپ میں دس کروڑ اور امریکا میں 20 لاکھ لوگ متاثر ہوئے تھے اور دنیا اب نوول کورونا کے خوف میں مبتلا ہو چکی ہے.

وکٹر کی کہانی ، جس نے کورونا وائرس کو شکست دی

اسلام آباد (جاوید چوهدری): وکٹر اٹلی کے شہر میلان سے تعلق رکھتا ہے‘ گارمنٹس فیکٹریوں کو کپڑا سپلائی کرتا ہے‘ عمر 62 سال ہے اور یہ مضافات میں چھوٹے سے گاﺅں میں رہتا ہے‘ وکٹر دو ماہ شدید بیمار رہا‘ اسے بخار بھی تھا‘ نزلہ بھی‘ زکام بھی اور اس کے جسم میں بھی درد ہوتا تھا لیکن یہ بیماری کے باوجود کام کرتا رہا‘ چالیس سال سے ایکسرسائز کا عادی ہے‘ بخار کے عالم میں بھی جاگنگ اور سوئمنگ کرتا رہا‘ بخار ٹھیک ہو گیا اور یہ روٹین کے مطابق زندگی گزارنے لگا.

صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ، دارالحکومت کہاں بنے گا؟

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے قومی اسمبلی بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاملے پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی ،دوسری سیاسی جماعتیں بھی سمجھتی ہیں کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا علاقہ ہے ،محرومیوں کو ختم ہوجانا چاہیے۔

کرونا وائرس ہے کیا؟ کرونا وائرس کے متعلق عام سوالات کےجوابات

 کراچی (ایکسپریس نیوز): چین میں کرونا وائرس کے انسانی حملے کے بعد دنیا بھر میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہ وائرس انسانی سانس کے نظام پر حملہ آور ہوکر ہلاکت کی وجہ بن سکتا ہے اور اب تک دو درجن سے زائد افراد اس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس مضمون میں کرونا وائرس کے متعلق عام سوالات کےجوابات دیئے جارہے ہیں۔